انجینئر نے دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق بنا لی

الاباما(نیوز ڈیسک)ایک امریکی سافٹ ویئر انجینئر نے اپنے بچپن کا شوق منفرد انداز سے پورا کرتے ہوئے 12.5 فٹ لمبی کھلونا بندوق تیار کرکے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا دیا ہے۔خبروں کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے شہر ہنٹس ویلی کے رہائشی اور یوٹیوبر مائیکل پک نے ’’نرف این اسٹرائک ایلیٹ لانگ شاٹ سی ایس 6‘‘ کہلانے والی کھلونا بندوق کی نقل تیار کرلی ہے۔

12 فٹ 6 اِنچ (12.5 فٹ) لمبائی کے ساتھ، یہ اصل کھلونا بندوق کے مقابلے میں 300 فیصد بڑی ہے۔اسے سخت پلاسٹک کے مختلف ٹکڑوں کو بڑی مہارت سے آپس میں جوڑ کر تیار کیا گیا ہے جبکہ یہ اصل ’’نرف‘‘ کھلونا بندوق کی طرح فائر بھی کرسکتی ہے جو بالکل بے ضرر ہوتے ہیں۔گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے بھی اس بندوق کا معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کردی ہے کہ یہ واقعی میں دنیا کی سب سے لمبی کھلونا بندوق ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button