آن لا ئن تعلیم اور روزی کمانے کا ایک نیا ذریعہ ۔۔۔ تحریر: رمشا یاسین
کورونا وائرسـ ایک ایسا مرض ہے، ایک ایسی وبا ہے، جس نے نہ صرف بے شمار جانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ معاشی و معاشرتی نقصانات کو بھی بڑھاوا دیا۔ اِس صورت میں سب سے بڑا نقصان جسے پہنچا، وہ ہے ہمارا تعلیمی نظام۔ دیکھنے میں آیا کہ کس طرح تمام تعلیمی ادارے بند کیے گیٔ اور کیوں نہ کیے جاتے، جان کا سوال جو تھا۔ بچوں کاا سکول تو چھٹا ہی، ساتھ ساتھ اساتذہِ کرام کو بھی اپنی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے۔ ایسی صورت میں اساتذہ کہاں جاتے؟ اور ہمارے ملک کے بچے؟ وہ کیسے اپنی تعلیم کو جاری و ساری رکھ پاتے؟ اس نقطہ کو مدِ نظر رکھتے ہوے ٔ، ہمارے کچھ نوجوانوں نے
فلاحی اقدامات لیے۔ اور اپنے ہنر کا استعمال کرتے ہوے ٔ اپنی اپنی کارکردگیوں کی بدولت آن لایٔن تعلیم کے مزید مواقع فراہم کیے۔ اور ایک ایسی ویب سایٔٹ بنا ڈالی، جس کے ذریعے بچے ایسی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، جو کہ نہ صرف ان کے علم میں اضافہ کرے گی بلکہ ان کے لیٔے کم عمری میں ہی طرح طرح کے ہنر سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔ اور یہی نہیں، اس ویب سایٔٹ کے توسط سے اساتذہ کرام بھی اپنی روزی کمانے کا ذریعہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ جی ہاں! اس ویب سایٔٹ کا نام ہے Learnovate۔ اور اس کو بنانے والی بھی دو خواتین ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی گریجوایشنIBA Karachi سے Computer Science کے شعبے میں مکمل کی ہے۔ اور ان ہونہار طالب علموں کے نام ہیں، سحر اکبر اور طلعت زبیر۔ ان دونوں طالب علموں کا یہ ویب سایٔٹ بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ کورونا وا ئرس کے اس دور میں جس قدر تعلیم کو نقصان پہنچا ہے ، تعلیمی ادارے اور آرٹ اسکولز بند کیے گیٔ ہیں، تو بچوں کو بھی اپنی بہت سی مصروفیات کو خیر آباد کہنا پڑا جس کی وجہ سے ان کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں پر کافی گہرا اثر پڑا۔ ایسی صورت میں ضروری تھا کہ اس وبائی دور میں بھی بچے سیکھتے اور پھلتے پھولتے رہیں۔ اور ایسی تعلیم حاصل کرسکیں، جس کی بدولت وہ اپنے اندر مختلف قسم کے ہنر پیدا کرسکتے ہیں یا یہ کہ اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں۔ خاص کر کے وہ بچے جو اپنی زندگیوں میں بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں مالی حالات یا دوسری کیٔ وجوہات کی بنا پر کہیں سے کویٔ آسرا نہیں۔ چنانچہ Learnovate ایک ایسا معیاری پلیٹ فارم ہے جہاں اساتذہِ کرام
بچوں کو سکھا یٔں گے کہ کس طرح بلاگنگ کی جاتی ہے ۔گویا یہ کورس بچوں کے اندر نہ صرف لکھنے کی صلاحیت کو ہوادے گا بلکہ انہیں طریقہِ کار بھی سکھاے ٔ گا کہ کس طرح سے بلاگنگ میں اپنا کیریٔر بنایا جا سکتا ہے۔ اور یہی نہیں، بلکہ اس پلیٹ فارم کے توسط سے بچوںکو آرٹ کلاسز بھی دی جائیں گی تاکہ وہ اپنے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچان سکیں اور ان سے زندگی کے کسی بھی موڑ پر فائدہ اٹھا سکیں۔ جیسا کہ انہیں سکھایا جاے ٔ گا کہ مختلف چیزوں سے کیسے نت نیٔ تخلیق کاری کی جاے ٔ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے کورسز بھی ہیں جو کہ بچوں کو Software Programming جیسے لفظوں
سے آشنا کریں گے۔ انہیں سکھایا جاے ٔ گا کہ پروگرامنگ کیا بلا ہے اور کس طرح کی جاتی ہے اور یہ کہ اس کے کیا Basicsہیں اور آنے والے وقتوں میں کس طرح سے یہ ہنر ان کے کام آنے والا ہے۔ اس ویب سایٔٹ پر بڑوں کے لیٔے بھی بے شمار کورسز مہیا کیے گیٔ ہیں۔ جیسا کہ وہ خواتین جواپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتیں اور انگریزی میں مہارت حاصل کرنا چاہتیں ہیں، تو ان کے لیٔے بھی انگریزی زبان سیکھنے کے یہاں بھر پور مواقع مو جود ہیں۔ گویا انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں اور اس بات کی فکر کرنے کی بھی ضرورت نہیں کہ کورسز کی فیس کیسے دی جاے ٔ، کیوں کہ Learnovate.pk آپ
سے نہایت ہی مناسب فیس لے کر، جو کہ آپ کے لیٔے دینا بالکل بھی مشکل نہ ہوگا، آپ کو بہت کچھ سکھا دے گا۔ مزید یہ کہ Learnovate نے نہایت مختصر عرصے میں اپنی ایک پہچان بنایٔ ہے۔ نہ صرف پاکستان سے Learnovate کو ریجسٹریشنز ملیں بلکہ متحدہ عرب عمارات اور سعودیہ عرب سے بھی کافی بچوں اور بڑوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا۔ اب تک اس ویب سایٔٹ پر ۸ کورسز شروع کیے جاچکے ہیں۔ اور اب مزید کی کوشش جاری ہے۔ جیسا کہ بہت جلد ایک ایسا کورس آپ کے سامنے آنے والا ہے جس کے ذریعے ہمارے نوجوانوں کو سکھایا جاے ٔ گا کہ نوکری کے لیٔے بہترین سی وی کس
طرح بنایٔ جاتی ہے کیوں کہ ہمارے اکثر نوجوانوں کو اس کا علم نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے اساتذہ انہیں کالیجز یا یونیورسٹیز میں سکھاتے ہیں۔ سونے پر سہاگہ تو یہ ہے کہ ہمارے وہ نوجوان جو آج کل اس وبایٔ دور میں بڑے جوش و جذبے سے اپنے لئے کاروبار شروع کر رہے ہیں، ان کے لیٔے ایک ایسا کورس لایا جارہا ہے جس میں انہیں تعلیم دی جاے ٔ گی کہ اپنے کاروبار کی کس طرح سے مارکیٹنگ کی جاے ٔ۔ بچوں کے لیٔے بھی اور دلچسپیاں لایٔ جارہی ہیں، جیسا کہ اکثر بچوں کو بچپن سے ہی کھانے پکانے کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ بڑے ہوکر بھی اسی کام میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو ہمارے ان بچوں کے لیٔے بھی ایسا کورس شروع کیا جارہا ہے جس میں نہ صرف انہیں بہترین کھانے پکانے سکھا ے ٔجا یٔںگے بلکہ Nutritions کی بھی مکمل تعلیم دی جاے ٔ گی۔ لہٰذا آپ بھی اس موقع کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دیں اور اپنے بچوں کو بھی گھر بیٹھے ہنر مند بنائیں۔ کیوں کہ آگے آنے والا دور ہمارے لیٔے اور بھی مشکلات لاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں ضروری ہے کہ ہمارے ملک کے نوجوان اوربچے قابل اور لائق ہوں۔